۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
معلول

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں جسمانی طور پر ناتوان افراد کی مدد کرنے کے ثواب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "التفسیر المنسوب إلی الإمام العسکری علیه السلام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

مَنْ أَعَانَ ضَعِیفاً فِی بَدَنِهِ عَلَی أَمْرِهِ أَعَانَهُ اللَّهُ عَلَی أَمْرِهِ وَ نَصَبَ لَهُ فِی الْقِیَامَه مَلَائِکَه یُعِینُونَهُ عَلَی قَطْعِ تِلْکَ الْأَهْوَالِ وَ عُبُورِ تِلْکَ الْخَنَادِقِ مِنَ النَّارِ حَتَّی لَا یُصِیبَهُ مِنْ دُخَانِهَا وَ عَلَی سُمُومِهَا وَ عَلَی عُبُورِ الصِّرَاطِ إِلَی الْجَنَّه سَالِماً آمِناً

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص کسی معذور و جسمانی طور پر ناتوان شخص کی اس کے کام میں مدد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے کام میں اس کی مدد کرے گا اور قیامت کے دن فرشتوں کو مقرر کرے گا جو اس کے خوف پر قابو پانے، آگ کے گڑھوں کو عبور کرنے میں حتی کہ اس کا دھواں بھی اسے نہ چھوئے گا اور اس کی (دوزخ کی) ہولناکیوں سے نجات کے لیے اور صراط سے عبور اور جنت میں داخل ہونے پر اس کی مدد کریں گے۔

التفسیر المنسوب إلی الإمام العسکری علیه السلام، جلد ۱، صفحه ۶۳۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .